لاہور میں پاک سری لنکا ٹی 20 میچ کا شیڈول پھر تبدیل

لاہور میں پاک سری لنکا ٹی 20 میچ کا شیڈول پھر تبدیل

لاہور: لاہور میں پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کا شیڈول پھر تبدیل ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کے بدلتے تیور  کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  لاہور میں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا وقت تبدیل کر دیا ہے ۔میچ اب شام ساڑھے سات کے بجائے 6 بجے شروع کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق اب میچ کی افتتاحی تقریب پونے پانچ بجے ہوگی جبکہ میچ کا وقت چھ بجے کر دیا گیا ہے ۔شائقین کرکٹ کے لیے قذافی سٹیڈیم کے گیٹ تین بجےسہ پہر کھول دیے جائیں گے ۔