معاشرے ، قومیں اور مذاہب بہت سی تبدیلوں سے گزرتے رہتے ہیں، ڈاکٹر راس برنز

معاشرے ، قومیں اور مذاہب بہت سی تبدیلوں سے گزرتے رہتے ہیں، ڈاکٹر راس برنز

لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس کے شعبہ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام شاکر علی آڈیٹوریم میں مشہور آسڑیلین آرکٹیکچر اور آرکییلوجسٹ ڈاکٹرز راس برنز کے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر راس برنز نے لیکچر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں کس طرح مندر ، مساجد اور گرجا کام کرتے رہے ہیں۔ تہذیبوں کی تاریخ کے اس سفر کے تناظر میں ڈاکٹر راس برنز نے اپنے مشاہدے اور تاریخ کے مخلتف پہلوؤں کا حوالہ بھی دیا۔

انہوں نے بتایا کہ معاشرے ، قومیں اور مذاہب بہت سی تبدیلوں سے گزرتے رہتے ہیں۔ اپنے لیکچر میں معروف اور نامور سکالر نے مخلتف خطوں کی تاریخ کے بہت سے ریسرچ کئے پہلوؤں کا بہت خوبصورتی سے ذکر کیا۔

نیشنل کالج آف آرٹس کے شعبہ کلچرل سٹڈیز اور آسڑیلین ہائی کمیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس لیکچر میں کالج فیکلٹی اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لیکچر کے اختتام پر طلبا و طالبات نے معروف سکالر ڈاکٹر راس برنز سے آرٹ کی تاریخ کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کئے۔

کالج سے رخصت ہوتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن نے پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کی سرپرستی میں کالج فنون لطیفہ اور دیگر اہم سماجی پہلوؤں پر لیکچرز اور سمینارز کا باقاعدگی سے اہتمام کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ این سی اے کے ساتھ طلبا اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کی بھی خواہش مند ہیں۔

اس موقع پر پرنسپل این سی اے کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد آسڑیلیا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ سٹوڈنٹ اور فیکلٹی کے لئے ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں