انڈونیشیا میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ، 27 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ، 27 افراد ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں 35 دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔

آگ بجھانے والے محکمے کے مطابق جکارتہ کے جنوب مغربی علاقے تانگیرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد مذکورہ فیکٹری کے ملازمین ہیں۔انڈونیشیا کی پولیس نے 23 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

مصنف کے بارے میں