دہشتگردی کو مذہب اسلام سے منسوب کرنا ایک غلط روش ہے، جنرل آ کار

دہشتگردی کو مذہب اسلام سے منسوب کرنا ایک غلط روش ہے، جنرل آ کار

واشنگٹن: ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار نے کہاہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ اسلام کا نام منسوب کرنا ایک غلط روش ہے کیونکہ مذہب اسلام دہشتگردی کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں منعقدہ ایک عالمی عسکری اجلاس میں شرکت کے دوران جنرل آکار نے کہا  کہ ترکی نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی میں اہم خدمات سر انجام دی ہیں اور یہ کہنا بالکل درست نہیں کہ مذہب اسلام دہشتگرد ی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

جنرل آکار نے اجلاس میں فتح اللہ گولن تنظیم کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بھی شرکاء  کو  آگاہ کیا۔

مصنف کے بارے میں