عمران خان نے پی ٹی آئی ممبر شپ کارڈ متعارف کروا دیا

عمران خان نے پی ٹی آئی ممبر شپ کارڈ متعارف کروا دیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی آئی ممبرشپ کارڈ متعارف کرادیا، جس کا مقصد قیادت اور کارکن کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔
لاہور میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار کسی پارٹی نے ممبرشپ کارڈ متعارف کرایا ہے ، کسی ممبرکی رائے چاہیے ہوگی توممبرشپ کارڈکے ذریعے پیغام پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ ممبرشپ کارڈ پر پوری معلومات محفوظ ہوں گی ،ممبرشپ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی کارکنوں کی رائے لی جاسکے گی۔
عمران خان نے کہا کہ جیسے ہی عام انتخابات ختم ہونگے،پارٹی الیکشن ہوگااور پارٹی الیکشن میں کارڈ ہولڈرشرکت کرسکیں گے، کارکنوں کی رائے سے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کیلئے تین نکاتی ایجنڈاسامنے رکھتاہوں، جس کا مقصدہوگاکہ لوگوں کوکیسے غربت سے نکالناہے۔