توجہ کیریئرپرمرکوزہے، شادی کا کوئی ارادہ نہیں:صبا قمر

توجہ کیریئرپرمرکوزہے، شادی کا کوئی ارادہ نہیں:صبا قمر

لاہور:پاکستانی اداکارہ  صبا قمر نے کہا ہے کہ میری توجہ کیریئر پر مرکوز ہے ابھی فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران صبا قمرکاکہناتھا کہ نوجوان نسل کے فنکاروں نے ٹی وی ڈراموں کو جدت دی ہے جس کے باعث ہماری ٹی وی انڈسٹری بھارتی و عربی ڈراموں کے سحر کو توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہماری ٹی وی انڈسٹری میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے جبکہ میں نے اپنے فنی کیریئر کے دوران ہرطرح کے کردار بخوبی اداکئے ہیں لیکن خواہش ہے کہ کوئی ایسا کردار اداکروں جس کو لوگ مدتوں یادر کھیں ۔

مصنف کے بارے میں