قندیل بلوچ قتل کیس ،مفتی عبدالقوی کی پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

قندیل بلوچ قتل کیس ،مفتی عبدالقوی کی پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

ملتان :قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق وہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔
پولی گرافٹ ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق ان کے بیانات میں تضاد ہے ۔رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ مفتی عبدالقوی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیانات اور ٹیسٹ میں 95فیصد باتیں متضاد ہیں اور وہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے ۔
مزیدواضح رہے کہ گزشتہ روز مفتی عبدالقوی کو پولی گرافٹ ٹیسٹ کیلئے لاہور کے داخلی علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع لیبارٹری لایا گیا تھا جہاں ان کا 6گھنٹے تک پولی گرافک ٹیسٹ جاری رہا جس کے بعد پولیس اہلکار انہیں ملتان واپس لے گئے تھے ۔

اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوتے ملتان ہائی وے سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں