اب احتساب بلاامتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا، چیرمین نیب

اسلا آباد: چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ شرجیل میمن کی گرفتاری عدالتی احکامات کی تعمیل ہے اس میں نا انصافی کا تاثردرست نہیں۔

شرجیل میمن کی گرفتاری پر خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرجیل میمن کی بے شرمی سے گرفتاری نیب کس کو دکھانا چاہتا ہے۔

چیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس مجازعدالت کے پاس زیرسماعت ہے اور شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا مجاز عدالت نے کیا، نیب نےصرف عدالتی حکم کی تعمیل میں عملدرآمد کیا۔

چیرمین نیب کامزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری احتساب عدالت کے حکم کی تعمیل میں ہوئی اس لیے گرفتاری میں کسی سے نا انصافی کا تاثردرست نہیں۔

چیرمین نیب جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کسی سے کسی قسم کا فرق کسی بھی بنیاد پرروا نہیں رکھے گا، اب احتساب بلاامتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا۔

واضح رہےکہ نیب نے کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر شرجیل میمن کو سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں