یونس خان کی پاک سری لنکا میچز میں بطور مہمان خصوصی شرکت

یونس خان کی پاک سری لنکا میچز میں بطور مہمان خصوصی شرکت

ابوظہبی : قومی ٹیم آج سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹی 20 میچ کھیلے رہی ہے، تاہم ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان مہمان خصوصی ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات اور جمعے کو کھیلے جا رہے ہیں۔ ابوظہبی کرکٹ کونسل نے ان دو میچوں کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لئے 10 ہزار رنز اسکور کرنے والے سابق کپتان یونس خان کو بطور خاص مہمان مدعو کیا ہے۔
یونس خان میچ کے دوران پہلی اننگز کے اختتام پر گراونڈ میں لکی ڈرا سے منتخب ہونے والوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دکھائی دیں گے۔دوسری جانب معروف گلوکار رحیم شاہ بھی ابوظہبی کے ان میچوں کے دوران اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔