سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 103 رنز کا ہدف دے دیا

سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 103 رنز کا ہدف دے دیا

ابوظہبی: سری لنکن بیٹنگ ایک مرتبہ پھر پاکستان گیندبازوں کے آگے ناکام ہوگئی ، پوری سری لنکن ٹیم19 ویں اوور میں آوٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 103 رنز کا ہدف مل گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی باولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 18.3 اورز میں 102رنز پر پولین پہنچا دیا۔حسن علی نے 3 ،محمد حفیظ اورعثمان خان نے دو دو کھلاڑیو ں کو پولین پہنچایا جبکہ عماد وسیم ،فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔