ہونڈا نے ”اربن اسپورٹس ای “ گاڑی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

ہونڈا نے ”اربن اسپورٹس ای “ گاڑی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

ٹوکیو: ہونڈا نے اپنی ایک اور کانسیپٹ گاڑی اربن اسپورٹس ای متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، نئی گاڑی کو ٹوکیو موٹر شو کے دوران نمائش کے لئے پیش کیا گیا ،جس نے دیکھنے والوں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔
ہونڈا کی جانب سے ٹوکیو موٹر شو کے دوران رکھی جانے والی یہ گاڑی گزشتہ ماہ فرینکفرٹ موٹر شو میں متعارف کرائے جانے والے اربن ای وی کانسیپٹ گاڑی کا اسپورٹس ورژن ہے۔اربن ای وی کانسیپٹ درحقیقت ہونڈا کی 1970 کی دہائی کی ہیچ بیک گاڑیوں کی یاد دلاتی ہے مگر یہ نیا ورڑن اس سے بھی پہلے کے یعنی ساٹھ کی دہائی کے ماڈلز یاد کرتا ہے۔تاہم اس اسپورٹس گاڑی میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل کے ماڈلز میں اس ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔کمپنی کے مطابق ہمارا مقصد ڈرائیور کو سفر سے لطف اندوز ہونے کا موقع دینا ہے۔یہ گاڑی ڈرائیورز کے ردعمل اور جذبات کو مانیٹر کرسکتی ہے جبکہ وائس کمانڈ سے متعدد کام سرانجام دے سکتی ہے۔ہونڈا کے خیال میں مستقبل قریب میں انسان اپنی گاڑیوں سے بات چیت کرسکیں گے، کم از کم اس کانسیپٹ گاڑی کی حد تک تو کچھ ایسا ہی نظر آتا ہے۔