پاکستانی پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 197 نمبر پر موجود

پاکستانی پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 197 نمبر پر موجود

نیویارک: پاکستانی پاسپورٹ عالمی سطح پر 197 نمبر کی بد ترین سطح پر آگیا۔ پاسپورٹس کی نئی بین الاقوامی رینکنگ سے متعلق سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس بار رینکنگ میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو مضبوط ترین قرار دیا گیا ہے۔
یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس فہرست میں کوئی ایشیائی ملک پہلے نمبر پر آیا ہے۔ یہ رینکنگ پاکستانیوں کے لیے سال کی سب سے بری خبر لائی ہے کہ199ممالک پر مشتمل اس فہرست میں پاکستان 197ویں نمبر پر موجود ہے۔ اس کے بعد عراق اور فہرست کا آخری ملک افغانستان ہے جس کا پاسپورٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ بے وقعت قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریکنکنگ میں پاکستان اور عراق دونوں کے پاسپورٹ کو 93ویں نمبر پر یکساں بے وقعت قرار دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش اور یمن 90ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ایتھوپیا جیسے ممالک بھی پاکستان سے کئی درجے اوپر ہیں۔ بھارت اس فہرست میں 75ویں نمبر پر موجود ہے۔دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس میں سنگاپور کے بعد دوسرے نمبر پر جرمنی، تیسرے نمبر پر سویڈن اور جنوبی کوریا، چوتھے نمبر پر ڈنمارک، فن لینڈ، اٹلی، فرانس، سپین، ناروے، جاپان اور برطانیہ، پانچویں نمبر پر لکسمبرگ، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، بیلجیئم، آسٹریا، پرتگال اور چھٹے نمبر پر ملائیشیائ، آئرلینڈ، امریکہ اور کینیڈا آتے ہیں۔