نامعلوم افراد کی فائرنگ ,جے یو آئی ف کے رہنما عبدالحمید محسود قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ ,جے یو آئی ف کے رہنما عبدالحمید محسود قتل
کیپشن: فائل فوٹو

ٹانک :نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی ف کے رہنما عبدالحمید محسود کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب نیو سبزی منڈی ٹانک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے عبدالحمید محسود کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں عبدالحمید محسود موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جے یو آئی ف کے مقتول رہنما حاجی عبدالحمید محسود عرف عبدل کی نماز جنازہ آج (بعد از نماز جمعہ) جامع مسجد شاہ جہان میں اد کی جائے گی۔