ہوائی فائرنگ، اسلحے کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنیوالا نوجوان گرفتار

ہوائی فائرنگ، اسلحے کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنیوالا نوجوان گرفتار
کیپشن: گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا—۔فوٹو/ فیس بک

فیصل آباد: پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر اَپ لوڈ کرنے والے فیصل آباد کے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد کے علاقے منصور آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان جمال ہندل نے فیس بک پر ہوائی فائرنگ کرنے اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں جو وائرل ہو گئیں۔

اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد اشفاق خان نے نوجوان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر تھانہ منصور آباد کی پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔