ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اہم ترین ایم این ایز پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اہم ترین ایم این ایز پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی
کیپشن: فوٹو اے پی پی

اسلام آباد: ن لیگ اور تحریک انصاف کے ایک، ایک رکن قومی اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو ارکان قومی اسمبلی نے مقررہ حد سے زائد انتخابی اخراجات کیے، این اے 91 سرگودھا سے ن لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، این اے 140 قصور تحریک انصاف طالب نکئی نے حد سے زیادہ انتخابی اخراجات کیے جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

 ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے انتخابی مہم پر57 لاکھ جبکہ طالب نکئی نے 1 کروڑ 24 لاکھ 71 ہزار روپے کا خرچہ کیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن تحقیقات کے بعد دونوں ارکان کیخلاف مقدمہ درج کروائے گا۔