پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا پھر دعویٰ

پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا پھر دعویٰ
کیپشن: خواجہ حارث نے کیس کی کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے، فواد چوہدری۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 50 سے زائد لیڈر جیل جائیں گے۔ اپوزیشن کے پاس نہ لیڈر شپ ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن صرف پیسہ بچانے کی سیاست کر رہی ہے۔ نہ ہی ان کا کوئی نظریہ ہے اور نہ ان کے پاس لیڈر شپ ہے۔

9c01174caddead567b17e808a42ab27f

ٹویٹر پیغام میں ‏ان کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں اور نواز شریف کیس کی کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے۔ بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ فواد چودھری نے اپنے پیغام میں 50 مزید رہنماوں کے جیل جانے کی پیش گوئی بھی کر دی۔

خیال رہے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نواز شریف 100 فیصد جیل جائیں گے۔