آرمی چیف نے 14دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 14دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی: آرمی چیف نے 14دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ،دہشتگرد سکیورٹی اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور سنگین دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزا پانے والوں میں مالم جبہ سوات کے ہوٹل پر حملہ اور مجموعی طور پر 22 افراد کو قتل کیا جن میں 3 سویلین بھی شامل تھے، سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کے حملوں میں 23 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا اور ان دہشت گردوں کا خصوصی فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں رحمان علی، رحمت علی، سیف الرحمان، فضل معبود، ارشاد احمد، آفرین، احمد حسین، باچا رحمان، محمدمجید، محمد عاقل، سیف اللہ، شیر علی خان، محمد طارق اور علی رحمان شامل ہیں۔