پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے دوسرے معرکے میں آج آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے دوسرے معرکے میں آج آمنے سامنے ہوں گے

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے دوسرے معرکے میں آج آمنے سامنے ہوں گے، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔


تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیمیں آج رات نو بجے ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان ٹیم وننگ کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ شعیب ملک نے بھی ٹیم کو دوبارہ سے جوائن کر لیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم بھی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نےآسٹریلیا کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی تھی۔