مظفر گڑھ، مدرسے کے طالبعلم کو آگ لگا دی گئی

مظفر گڑھ، مدرسے کے طالبعلم کو آگ لگا دی گئی
کیپشن: آگ لگنے سے یعقوب کے جسم کا تقریباً 30 فیصد حصہ جھلس گیا ہے، پولیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

مظفرگڑھ: نامعلوم شخص نے مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔تحصیل جتوئی میں مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم محمد یعقوب پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی جسے نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی مطابق آگ لگنے سے یعقوب کے جسم کا تقریباً 30 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

ورثاء کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق طالب علم یعقوب مدرسے سے دولت واہی میں اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں کھیت میں چھپے نامعلوم شخص نے اس پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ جتوئی میں درج کر لیا ہے۔