آزادی مارچ کا وقت مقرر ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:مولانا فضل الرحمان

آزادی مارچ کا وقت مقرر ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:مولانا فضل الرحمان

سکھر:سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ آزادی مارچ کا وقت مقرر ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پمپ، راشن اور ٹریفک کو بند کرکے آزادی مارچ کو روکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

ہمارے راستے روکنے کے لئے لگائے گئے کنٹینرزکوماچس کی ڈبی کی طرح اٹھا کر پھینک دیں گے، کسی صورت آزادی مارچ میں رکاوٹ قبول نہیں کرینگے اور نہ اس پر کوئی سمجھوتہ ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر پیٹرول پمپس اور سڑکیں بند کی گئیں تو اسلام آباد کی طرف پیدل مارچ کریں گے۔