نوازشریف کی طبیعت بدستور ناساز ،پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھا ﺅ ، انجائنہ کی تکلیف

نوازشریف کی طبیعت بدستور ناساز ،پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھا ﺅ ، انجائنہ کی تکلیف

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کوپلیٹ لیٹس میں اتارچڑھا ﺅکے ساتھ انجائنہ کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بدستورناسازہے۔ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاﺅکے ساتھ انجائنہ کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس میں اضافے کے ساتھ عارضہ قلب کیلئے خون پتلا کرنے کی دوا بھی شروع کردی۔

میاں نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجیکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جو چار سے پانچ روز تک انجیکشنز کا کورس جارے رکھا جائے گا، نواز شریف کو دل کی تکلیف کے ساتھ گردوں میں پتھری اور آئی ٹی بی سمیت پیلٹ لیٹ کی کم کا مسئلہ ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹر بھی بلڈ پریشر سمیت دیگرٹیسٹ کریں گے، نواز شریف کے دل کی دائیں جانب والی خون کی نالی 43 فیصد بلاک ہے جبکہ نواز شریف کی پیلٹ لیٹس کی تعداد 22 ہزارتک ہے۔