شہباز شریف کاقائد میاں نواز شریف سے متعلق اہم پیغام

شہباز شریف کاقائد میاں نواز شریف سے متعلق اہم پیغام

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف کی صحت خطرے سے باہر نکلنے تک دعاو¿ں کو ترجیح دی جائے ،اس وقت دعاو¿ں کی اشد ضرورت ہے،دعاو¿ں کا ہی نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ خصوصی کرم فرما رہے ہیں۔

ہفتہ کو شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے نام پیغام اور خصوصی اپیل میں کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف کی صحت خطرے سے باہر نکلنے تک دعاو¿ں کو ترجیح دی جائے ،اس وقت دعاو¿ں کی اشد ضرورت ہے۔

انھوں نے کہاکہ دعاو¿ں کا ہی نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ خصوصی کرم فرما رہے ہیں،محمد نواز شریف کو اللہ تعالی صحت کاملہ عطا فرمائے،فی الوقت بھنگڑوں اور مٹھائیوں کے بجائے دعاو¿ں کی ضرورت ہے،بھنگڑے اور جشن نہ منانے کی درخواست ہے۔