خواتین مردوں کی نسبت زیادہ اخلاقی  خوبیوں کی مالک ہوتی ہیں، تحقیق 

women empowerment,women moral qualities,men
کیپشن: Women have more moral qualities than men, research says

لندن:برطانوی اخبارٹائمزمیں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ اخلاقی خوبیوں کی مالک ہوتی  ہیں، وہ مردوں کی نسبت دوسروں کے ساتھ زیادہ شفقت اور حسن اخلاق سے پیش آتی ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  خواتین کی خوبی ان کی خوبصورتی ہی نہیں بلکہ مردوں کی نسبت نرم مزاجی بھی ان کا خاصہ ہوتی ہے۔ سائنسی مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین دوسروں کیساتھ حسن سلوک کے معاملے میں زیادہ حساس ہوتی  ہیں،اگرانہیں کوئی اذیت نہ پہنچائے تو وہ حتی الامکان دوسرے کو اذیت دینے سے گریز کرتی ہیں۔


اس سائنسی مطالعے کے دوران 67 ممالک میں 3لاکھ 30ہزارسے  زیادہ افراد کے اخلاقی رویوں کا جائزہ لیا گیا۔ مطالعے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عورتیں مردوں کے مقابلے میں اخلاص ، مہربانی اور اخلاقی پاکیزگی کی  خوبیوں کے حوالے سے زیادہ فکر مند رہتی ہیں۔


تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جن معاشروں میں خواتین اور مردوں کے درمیان نسبتا ًزیادہ مساوات پائی جاتی ہے وہاں مردوں  کے مقابلے میں خواتین کی اخلاقی خوبیاں مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔


یہ ریسرچ جنوبی کیلیفورنیا کی سازرن یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ہے۔سروے کے دوران پتا  چلا کہ نگہداشت ، اخلاص اور اخلاقی پاکیزگی جیسی خوبیاں مردوں میںکم اور خواتین میں زیادہ ہیں۔


تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی انسانی اخلاق پر  اثرات مرتب کرتی ہے۔ جہاں آزادی اظہار رائے موجود ہے وہاں پر خواتین اور مردوں کے درمیان اختلاف کی زیادہ توقع کی جاسکتی ہے۔ وہاں خواتین اپنے فیصلوں اور آرا  کا آزادانہ اظہار کر سکتی ہیں۔