سیب اور چائے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بہترین مددگار ثابت ہوتے ہیں ، ماہرین 

 blood , pressure , Apple,Tea
کیپشن: Apples and tea are excellent helpers in controlling blood pressure, experts say

نیویارک :برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بلند فشارِ خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کو  کنٹرول کرنے کے لئے لمبی چوڑی غذاوں کو کھانے کی بجائے اگر سیب اور چائے کا استعمال بڑھایا جائے تو اسے کم کیا جا سکتاہے۔

یونیورسٹی آف  ریڈنگ کے سائنسدان گنر کونلے اور ان کی ٹیم کی جانب سے کئے گئے سروے میں26 ہزار افراد کے معمولات زندگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس سروے میں لوگوں کی عمر، عادات، ورزش، غذائی ترجیحات کو نوٹ کیا گیا۔ ان سے سیب اور چائے کے استعمال کا پوچھا گیا اور اس دوران پیشاب کے ٹیسٹ میں فلے وینولزکے خارج ہونے کا امکان بھی ظاہر ہوا ۔ 

 پھر اس مقدار کا بلڈ پریشر سے تعلق بھی نوٹ کیا گیا جس کے دوران سائنسدانوں نے نوٹ کیاگیا کہ ا سکی مقدار بڑھانے پر بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوئی ۔

 یہ کمی 2 سے 4 یونٹ کم تھی۔ اس سے اہم بات یہ معلوم ہوئی کہ جیسے ہی ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں میں فلے وینول کی مقدار بڑھائی گئی تو ان کا فشار خؤن آہستہ آہستہ   نارمل  ہوگیا ۔ 

 ماہرین کا کہنا ہے کہ فلے وینول دل کے لیے بھی مفید ہے۔ ان کے مطابق فلےوینول کی بلند مقدار چائے اور سیب میں پائی جاتی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں فلے وینول کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ بعض اقسام کے چاکلیٹوں میں بھی فلیوونول پایا جاتا ہے۔