الیکٹرک وہیکل پالیسی کے بعد پاکستان میں تین پہیوں پر چلنے والی سستی گاڑیوں کی دھوم 

Fawad Chaudary Big Announcement
کیپشن: Fawad Chaudary Big Announcement

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے، ملک میں پہلی بار الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرائی ہے، الیکٹریکل بسوں کی تیاری بھی پاکستان میں ہو گی،وزارت سائنس اور نجی کمپنی میں الیکٹرک بسز کے حوالے سے یادداشت پر دستخط کر دیئے، فواد چوہدری کا کہنا تھا اس سے قبل یونیورسٹی طلباء نے پہلی بار بجلی سے چلنے والی تین پہیوں والی گاڑی بنائی تھی، ہمارے ملک میں موٹر سائیکل پر پانچ افراد سفر کر رہے ہوتے ہیں، فیملی کے لئے تھری ولر رکشہ لانے کا سوچ رہے ہیں۔ٹیکنالوجی سے ہی پاکستان کو ترقی دی جا سکتی ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا لاہور اورنج ٹرین منصوبے کو جاری رکھنے کیلئے سالانہ 12ارب حکومتی خزانے سے خرچ ہو گا۔ ہمیں ایسے بے وقوفانہ پروجیکٹ شروع نہیں کرنے چاہیے تھے، جتنی رقم خرچ کی گئی ہے اتنے پیسوں میں لاہور کے ہر گھرانے کو ایک کار فراہم کی جا سکتی تھی،ایسے منصوبے لانے چاہیں جو حکومتی خزانے پر بوجھ نہ بنیں ،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم جے ایف 17 تھنڈر اور خالد ٹینک بنا رہے ہیں ،الیکٹرک بسوں کے حوالے سے ہمارا دوسرا کنٹریکٹ بھی ہے،ای وی جی یورپ کی بڑی بس مینو فیکچرنگ کمپنی ہے ،بہت جلد یہ بسیں پاکستان میں موجود ہونگی ،ای وی جی پاکستان کیلئے الیکٹرک بسیں بنائے گی ،کوئی بھی ملک صرف آلو ،مٹر ،بیچ کر  ترقی نہیں کر سکتا ،ٹیکنالوجی سے ہی پاکستان کو ترقی دی جا سکتی ہے ،بہت جلد الیکٹرک بسوں کی تیاری پاکستان میں بھی ہوگی ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی جامعات کو مارکیٹ کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کریں گے، آئندہ چھ ماہ میں موٹرویز پر الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی اور تین سال میں الیکٹرک وہیکل کے شعبے میں 2 سے  4ارب ڈالر کی  سرمایہ کاری متوقع ہے۔