اپوزیشن مقدس معاملے پر بھی سیاست کر رہی ہے، شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi, National Assembly
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi, National Assembly

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایوان کی حرمت سیٹیاں بجا کر بحال ہوتی ہے اور اپوزیشن دعوے جمہوریت کے کرتی ہے لیکن بات سننے کو تیار نہیں اور اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ دیکھ کر افسوس ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مقدس معاملے پر بھی سیاست کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن جمہوری قدروں کو پامال کر رہی ہے اور طعنے ہمیں دیتے ہیں جبکہ فیٹف میں انہوں نے پاکستان کو دھکیلا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئے۔ 

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی بولیاں کون بول رہا ہے سب کو پتا ہے اور بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگاتے ہو شرم آنی چاہیے جبکہ نریندر مودی کی روح خواجہ آصف میں منتقل ہو گئی۔

Watch Video

انہوں نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ مسلم لیگ (ن) کی گٹی میں شامل ہے اور اب ان کو آئی جی سندھ کی فکر لاحق ہو گئی۔ پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ پولیس آپ کی اور کس کو تماشا دکھا رہے ہیں جبکہ ہوٹل کی فوٹیج نے ان کو اور ان کے حلیفوں کو بے نقاب کر دیا اور آپ کی 3 جلسیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

ان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ حکومتی موقف نہ سننا جمہوریت کی نفی ہے اور آپ لوگ آئینی اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ پاکستان کی افواج نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ اپوزیشن پاکستان مخالف بیانیہ پیش کر کے کس کو خوش کر رہی ہے اور اب عمران خان آپ کی چوریوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ 

اس سے قبل اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد پیش کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف اور حکومتی اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

Watch Video

مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ایوان میں بولنا میرا حق ہے اور آپ حکومت کے کہنے پر میرا مائیک نہ کھولیں۔ میں نے جواب دیا تو پھر جینڈر کا ایشو آ جائے گا کیونکہ اس وقت حکومتی رویہ برداشت کر رہے ہیں اور حکومت کا قصہ اب ختم ہونے جا رہا ہے۔