اجیت دوول کی پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی

Ajit Doval file photo
کیپشن: Ajit Doval file photo

نیو دہلی: بھارت کی پڑوسی ملکوں کو گیڈر بھبکیاں، بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی۔

اجیت دودل نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا، اور یہ جنگ اُن ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا، جہاں سے یہ خطرات سر اٹھا رہے ہیں۔

اجیت دودل نے جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے ملک نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی، اجیت دوول نے پڑوس ممالک کو دی گئی دھمکیوں کو نیو انڈیا کے بیانئے کا نام دیا۔

نیو انڈیا کے نظریہ دینے والے یہ نہ بھولیں غیر ملکی سرزمین سے آنے والے ابھی نندن اور کلبھوشن کے ساتھ کیا ہوا۔

ادھر عالمی ادارے کے تازہ ترین سروے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت دفاع اور معیشت کی کمزوری کے باعث ایشیا پیسفک کی بڑی طاقتوں کی صف سے باہر ہوگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں قائم بین الاقوامی ادارے لوئی انسٹی ٹیوٹ نے 2020 کے لیے ایشیا کا پاؤر انڈیکس جاری کیا ہے جس میں بھارت گزشتہ برس کے مقابلے میں مطلوبہ حدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

چین کے ساتھ بھارت کی سرحدی لڑائی اور عالمی وبا کے حملے نے خطے میں بھارت کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ چین کو ہرانے کے چکر میں مودی سرکار نے وبا کو شکست دینے کی بجائے بڑی رقم جدید ہتھیاریوں کی خرید و فروخت پر خرچ کی۔ جس کے نتیجہ میں بھارت نہ چین سے جیت سکا نہ وبا پر قابو پاسکا۔ اس کے علاوہ پاکستان نے مودی سرکار کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ آبادی کے اعتبار سے خطے کا دوسرا بڑا ملک اب ایشیا پیسفک میں درمیانے درجے کی طاقت بن چکا ہے۔ عالمی وبا کے باعث خطے میں سب سے زیادہ بھارت کی ترقی کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں آبادی و دیگر حالات کے اعتبار سے بھارت چین کا مقابلہ کرسکتا ہے لیکن بدلتی صورت حال میں بھارت کا چین کے قریب آنا ناممکن ہے۔ اس سے قبل یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ آئندہ ایک دہائی میں بھارت چین کی معاشی ترقی کے پچاس فیصد کے برابر آجائے گا تاہم موجودہ حالات میں اب چالیس فی صد کی حد عبور کرنا بھی مشکل نظر آتا ہے۔