اسپریں کووڈ 19 کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم کرنے میں معاون ہوسکتی ہے: محققین

Aspirin file photo
کیپشن: Aspirin file photo

نیویارک: محققین نے دریافت کیا کہ اسپرین کا استعمال کرنے سے وینٹی لیٹر سپورٹ کا خطرہ 44 فیصد، آئی سی یو میں داخلے کا امکان 43 فیصد اور موت کا خطرہ 47 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ کووڈ 19 کے نتیجے میں دل، پھیپھڑوں، خون کی شریانوں اور دیگر اعضا میں جان لیوا بلڈکلاٹس کا خطرہ بڑھتا ہے جو ہارٹ اٹیک، فالج اور اعضا کے افعال کو فیل کرنے کا باعث بنتا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپریں کووڈ 19 کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم کرنے میں معاون ہوسکتی ہے۔ اسپرین استعمال کرنے والے کووڈ 19 کے مریضوں کا آئی سی یو تک پہنچنے یا وینٹی لیٹر سپورٹ پر جانے کا امکان دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 33 لاکھ سے 28 ہزار سے زائد ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 11 لاکھ 59 ہزار ہوچکی۔ فعال کیسز کی تعد ایک کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں 60 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے، 88 لاکھ 89 ہزار مجموعی متاثرین کے ساتھ امریکا تاحال نمبر ون پر ہے ، دوسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ کے قریب ہوچکی ہے۔

برازیل میں مرض سے اموات کی تعد بھارت سے زائد ہے جو 15 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

ادھر موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی پاکستان میں کورونا پھیلنے لگا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 مریض اس موذی مرض کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھے ہیں۔ حالیہ اموات کے بعد وبا سے ہلاک مریضوں کی تعداد 6736 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 847 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ اس وقت ملک بھر میں 10668 ایکٹو مریض موجود ہیں جبکہ کنفرم کیسوں کی تعداد 327895 ہو چکی ہے۔