اسلام مخالف مواد :فرانس نے گھٹنے ٹیک دئیے ،منتوں ترلوں پر اُتر آیا

Boycott French products In Arab Countries
کیپشن: Boycott French products In Arab Countries
سورس: Image Source : aljazeera

جدہ :اسلام مخالف مواد کو سپورٹ کرنے پر فرانسیسی مصنوعات کاعرب ممالک میں بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا گیا ،اس وقت کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی گئی ہے ،جہاں ہر چھوٹے بڑے سٹور پر موجود فرانسیسی مصوعات کے ریک میں (Boycott )کے بینرز چسپاں کر دئیے گئے ہیں ،بائیکاٹ مہم سے گھبرا کر فرانس نے عرب ممالک سے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی۔

 

واضح رہے اس وقت کویت ،اردن اور قطر سمیت کئی عرب ممالک کے چھوٹے بڑے سٹورز پر سے فرانسیسی مصوعات کو ہٹا دیا گیا ہے ، فرانس میں حضور اکرم صلی اللہ الیہ والہ وسلم کی توہین پر مبنی خاکوں کی ایک مرتبہ پھر سے تشہیر کرنے پر عرب ممالک سے سخت رد عمل آگیا ہے ۔ 

 

کویتی دکانداروں نے فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کردیا ۔ دکانداروں نے اپنی دکانوں سے  فرانس کی اشیاء ہٹا دی ہیں ۔ کویت کی نجی آرگنائزیشنز نے جمعہ کے روز فرانس کی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کا مراسلہ بھی جاری کردیاہے ۔ اس بڑی تنظیم میں کویت کی ستر سے زائد تنظیمیں شامل ہیں۔

 

دکانوں اور سپرسٹورز پر فرانسیسی کمپنی کی تمام مصنوعات بالخصوص بالوں اور چہرے کے تحفظ اور خوب صورتی کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء کو شیلفوں سے اتار دیا گیاہے ۔ یونین کے صدر کا کہنا ہے کہ فرانس کی تمام مصنوعات کو تمام صارف اپنے طور پر بھی ہٹارہے ہیں ۔  ہم نے آزادانہ فیصلہ کیاہے ۔ فرانس کو اس سے ایک پیغام دینا ہے کہ وہ ایسے کام کو ہر صورت روکے ۔  ہم اپنے پیغمرصلی اللہ الیہ وسلم کی توہین برداشت نہیں کریں گے ۔