سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی گئی 

CM Usman Buzdar Big Announcement
CM Usman Buzdar Big Announcement

لاہور:وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کو اچھی خبر سناتے ہوئےکہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر45سال سے بڑھا کر50برس کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

وزریر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ریسکیو 1122 سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی بھی منظوری دی گئی ،اجلاس میں دوران تربیت ریسکیورز کو قواعدو ضوابط کے تحت تنخواہ اوردیگر مراعات دینے اور3235افسروں اورعملے کوقواعدوضوابط کے مطابق ریگو لر کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ کے بعد تمام بلند عمارتوں ،پلازوں اور شاپنگ مالز میں ایمرجنسی اخراج کے راستے ہر صورت بنانے کی ہدایات جاری کیں ،ان کاکہنا تھا کہ عمارتوں کے قریب ہائیڈرنٹس لگانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔ ہائیڈرنٹس سے آتشزدگی کی صورت میں فائر بریگیڈ گاڑیوں کو پانی کیلئے دورنہیں جانا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک لیکر جائیںگے۔ہر ضلع کو ایمبولینس سروس کیلئے 50موٹر سائیکلیں دی جائیںگی۔انہوںنے کہا کہ 250نئی ایمبولینسیں بھی خریدی جارہی ہیں۔ریسکیو1122کے ادارے کو غیرروایتی انداز سے چلایا جائے گا۔