مودی کا  گھنائونا چہرہ بے نقاب ،سونیا گاندھی نے بی جے پی کا کچا چٹھا کھول دیا 

Sonia Gandhi told reality of BJP
کیپشن: Sonia Gandhi told reality of BJP
سورس: Image Source : Twitter

نئی دہلی:بھارت میں اپوزیشن جماعت  کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے مرکز کی بے جے  پی حکومت پر جمہوری بنیادوں کو ختم کرنے کا الزام عائد کر دیا ۔کانگریس کی صدر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جی پی)کی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والا ملک بھارت کا وجود خطرے میں ہے ،مودی حکومت مختلف تنظیموں کے ذریعے مخالفین کی آواز دبانے کا کام کر رہی ہے۔

سونیا گاندھی نے ایک انگریزی روزنامے میں شائع ہونے والے مضمون میں لکھا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت جمہوریت کے ستونوں پر حملے کر کے انہیں منہدم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ بی جے پی مرکزی حکومت مختلف تنظیموں سے اپوزیشن پر حملے کے لئے کام لے رہی ہے۔

سونیا گاندھی نے اپنے اس مضمون میں لکھا ہے کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جمہوری تنظیموں کا غلط استعمال کرکے ان کے ذریعے مخالفین پر حملے کئے جارہے ہیں اور اظہار رائے کی آزادی سلب کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے پورے نظام کو برباد کر دیا ہے اور تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال اپوزیشن کو ڈرانے اور دھمکا نے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ملک کی سی بی آئی اور آئی این اے جیسی تفتیشی ایجنسیاں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے اشاروں پر کام کر رہی ہیں۔