پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا

Dengue cases, Pakistan, health department, PTI government, NCOC

لاہور: پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا ، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا شکار ایک مریض جاں بحق ہوگیا ، صوبے میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق ، پنجاب میں مزید 522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، لاہور میں 408 ، راولپنڈی میں 33 ، سرگودھا میں 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد میں مزید 91 کیس سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3ہزار 83 تک پہنچ گئی ، اب تک 11 اموات ہوچکی ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شیخوپورہ اور فیصل آباد سے ڈینگی کے 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ بہاولپور سے ڈینگی کے 5 جبکہ خانیوال اور ننکانہ سے 4 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اٹک ، بہاولنگر ، گوجرانولہ اور قصور سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 11,080 ہو چکی ہے ۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 7,413 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے ۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,183 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,245 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 938 مریض داخل ہیں ۔

پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,949 بستر مختص کئے گئے ہیں ۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 2,183 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں ۔ لاہور میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 1,245 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں ۔