سٹار کڈز کی منشیات کے بارے میں کی گئی ایک اور چیٹ لیک ہوگئی

سٹار کڈز کی منشیات کے بارے میں کی گئی ایک اور چیٹ لیک ہوگئی

ممبئی : منشیات کیس میں گرفتار آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی ایک اور چیٹ لیک ہوگئی۔سٹار کڈز نے بھنگ سمیت دیگر منشیات کے بارے بات چیت کی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے  بیٹے آریان خان اور چنکی پانڈے کی بیٹی آننیا پانڈے کی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک سامنے لائی گئی ہے ۔ لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں سٹارکڈز نے بھنگ اوردیگر منشیات کے بارے میں آپس میں بات چیت کی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹس میں آریان نے ایک اچیت کمار نامی آدمی سے بڑی تعداد میں منشیات خریدنے کی بات کی اور 80،000 بھارتی روپے کی بھنگ منگوائی۔

میڈیا رپورٹ میں کئی دیگر چیٹس بارے بھی  انکشافات  کئے گئے ہیں  جو کہ دو سال قبل جولائی 2019 کی چیٹس ہیں، ان چیٹس میں آریان خان اور اننیا پانڈے نے مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں بات کی اور چیٹ میں بھنگ کا ذکر کیا ہے۔

واٹس ایپ لیک چیٹ میں کہا گیا

آریان خان: ویڈ

اننیا پانڈے: یہ آج کل ڈیمانڈ میں ہے۔

آریان: میں تم سے یہ رازداری سے لے لوں گا۔

اننیا: ٹھیک ہے۔

دوسری لیک چیٹ:

اننیا: اب میں اس کاروبار کا حصّہ ہوں۔

آریان: تم بھنگ لے آئی ہو؟

آریان: اننیا؟

اننیا: میں لا رہی ہوں۔ 

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 18 مئی 2021 کو ہونے والی ایک اور چیٹ میں آریان نے اپنے دیگر دو دوستوں کے ساتھ کوکین کے بارے میں بات کی اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا مذاق اڑایا۔

آریان : چلو کل کوکین لیں گے

آریان نے دوستوں کو این سی بی کا نام لے کر ڈرایا بھی ۔