وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ٹی ایل پی سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ٹی ایل پی سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی شریک ہیں ۔

نیو نیوز کے مطابق ملاقات میں امن و امان سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ تحریک لبیک کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا اور ان سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔