بجلی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ 

Karachi K Electric,Electricity Bill

کراچی :نیپرا نے ایک دفعہ پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے بلوں پر ہوگا جس کے مطابق صارفین کیلئے 69 پیسے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق کے الیکٹر ک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 69 پیسے بجلی مہنگی کر دی ہے ،اب کے الیکٹرک کے صارفین کو فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں یہ اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

نیپرا کے مطابق اس اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں میں ہوگااور اس اضافے کا اطلاق لائف لائین صارفین پر نہیں ہوگا ۔