ٹی 20 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو 143 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو 143 رنز کا ہدف
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ ایوین لوئس 35 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لینڈل سمنز 16، نکولس پورن 12، کیرن پولارڈ 26 اور کرس گیل 12 رنز بنا سکے۔ 
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوین پریٹوریس سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کیشو مہاراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاگیسو ربادا اور اینرچ نورجے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔ 
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس، ریسی وینڈرڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈوین پریٹوریس، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینرچ نورجے اور تبریز شمسی شامل ہیں۔ 
ویسٹ انڈیز کی قیادت کیرن پولارڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز، ایوین لوئس، شمرون ہیت مائر، نکولس پورن، اینڈرے رسل، ڈوین براوو، عقیل حسین، ہیڈن واش اور روی رام پال شامل ہیں۔