الیکشن کمیشن این اے 133 کا ضمنی انتخاب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے، شبلی فراز

الیکشن کمیشن این اے 133 کا ضمنی انتخاب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے، شبلی فراز
کیپشن: الیکشن کمیشن این اے 133 کا ضمنی انتخاب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے، شبلی فراز
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 133 کا ضمنی انتخاب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ این اے 133 کا ضمنی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرانے کا بہترین موقع ہے ،ضمنی الیکشن میں ای وی ایم کو استعمال کیاجائے تو مثبت اقدام ہوگا۔

وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کا مقصد یہی ہے کہ جو مشکلات آئیں وہ حل کروائی جائیں اور یہ ایک اچھا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث حلقہ این اے 133 کی نشست پر 5 دسمبر کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

آنجہانی ایم این اے پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز نے ن لیگ کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ اور پی پی پی کے اسلم گل نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔