نسلی تعصب، کوئنٹن ڈی کوک ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے باہر ہو گئے

نسلی تعصب، کوئنٹن ڈی کوک ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے باہر ہو گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کوینٹن ڈی کوک کے خلاف بورڈ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں و یسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے باہر کر دیا ہے۔ 
ڈی کوک نے میچ سے پہلے بلیک لائیو میٹر پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گھٹنے پر بیٹھنے سے انکار کردیا تھا جس پر ٹیم مینجمنٹ نے یہ اس معاملے سے متعلق بورڈ کو رپورٹ دی جس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کوئنٹن ڈی کوک کو عین وقت پر ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے باہر کر دیا۔ 
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑی میچ شروع ہونے سے قبل بلیک لائیو میٹر کے معاملے پر گھٹنے پر بیٹھ کر اظہار یکجہتی کرتے ہیں لیکن کوئنٹن ڈی کوک نے ان ہدایات پر عمل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔