کیا حکومت نے تحریک لبیک کا بڑا مطالبہ مان لیا ؟شیخ رشید کا اہم اعلان 

Sheikh Raseed,TLP,DGISI

راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ملک میں ایسی فضا نہ بنائی جائے جس سے حالات خراب ہوں،ہماری پوری کوشش ہو گی کہ مذہبی جماعت کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے جس کیلئے ایک بار پھر تحریک لبیک والوں سے رابطہ کرونگا ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک لبیک کی جانب سے راستے کھولنے کا انتظار کر رہے ہیں ،جو مطالبہ مذہبی جماعت کی طرف سے کیا جا رہا ہے اس کا مطلب ہے پورے یورپ کی مخالفت کی جائے ،انہوں نے کہا ہم بھی ختم نبوت پر ایمان رکھنے والے ہیں کیونکہ جو ختم نبوت پر ایمان نہیں رکھتا وہ مسلمان نہیں ہے،ہمارا تمام مسئلوں پر اتفاق ہے،ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے ۔

شیخ رشید نے کہا گزشتہ کئی دنوں سے جاری افواہیں دم توڑ چکی ہیں ،وزیر اعظم کی طرف سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی  کا نو ٹیفیکیشن بالآخر جا ری کر دیا گیا ہے ،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ۔

وزیر داخلہ نے کہا ٹی ایل پی کے احتجاج کے حوالے سے تمام عسکری قیادت کے ساتھ آئی جیز بھی تھے،مذہبی جماعت کیساتھ ہر طرح سے تعاون کر رہے ہیں ،ٹی ایل پی نے راستے کھولنے کا کہا تھا جس کا ابھی تک انتظا ر کر رہے ہیں ،ایک بات سب کو سمجھنی چاہیے فرانس کے سفیر کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں ،ایک ایمبیسی کے خاتمے کا مطلب پورے یورپ کی مخالفت ہے ۔

انہوں نے کہا ملک میں ایک ایسی فضا نہ بنائی جائے جس سے حالات خراب ہوں ،کیونکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے ۔