ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

شارجہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے پاکستان کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان،فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف، اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ 
میچ کیلئے نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم سیفرٹ، مارٹن گپٹل، ڈیوون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی اور جیمی نیشام شامل ہیں۔