نیوزی لینڈ کے بعد ایک اور ملک میں مسلح افراد کی مسجد میں گھس کر فائرنگ ،18 نمازی شہید 

Nigeria Firing in Mosque

نیوز ی لینڈ کے بعد نائیجیریا میں مسلح افراد کی مسجد میں اندھا دھند فائرنگ سے 18 نمازی شہید ہو گئے ،مسلح افراد نے نماز فجر کے دوران مسجد میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی ۔

نائیجیرین پولیس کے مطابق مسلحہ افراد ریاست نائیجیریاکے گاؤں مازاکوکا کی مسجد میں علی الصبح اس وقت داخل ہوئے جب فجرکی نماز ادا کی جا رہی تھی ،پولیس کا کہنا ہے حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ،جن کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور خانہ بدوش چرواہے تھے جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ،اسی طرح کا نسلی تشدد اس سال اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔