ایپل سٹو ر سے فیس بک اور انسٹاگرام کی چھُٹی ؟بڑی خبر لیک ہو گئی

Facebook,App Store,Instagram,Iphone

آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے اُس وقت بڑی مشکل قائم ہو سکتی تھی جب دو سال قبل ایپل کمپنی نے اپنے سٹور سے فیس بک اور انسٹاگرام کو نکالنے کی دھمکی دی تھی ۔

فیس بک کی لیک ہونے والی دستاویزات میں یہ چونکا دینےو الی خبر بھی سامنے آئی جس میں اس با ت کا انکشاف کیا گیا تھا کہ دو سال قبل ایپل کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام کو اپنے ایپ سٹور سے نکالنے کی دھمکی دی تھی .

امریکی کمپنی ایپل نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو مشرق وسطیٰ میں گھریلو ملازماؤں کی خرید و فروخت میں آلہ کار بننے کے الزامات پر ایپ اسٹور سے نکالنےکی دھمکی دی تھی۔

 خبر رساں ادارےاے پی نے  فیس  بک کی  سامنے آنے والی دستاویزات حاصل کی ہیں جن کے مطابق’’ فیس بک ‘‘نے تسلیم کیا کہ فیس بک نے گھریلو ملازماؤں کی خرید و فروخت   کی روک تھام کے لئے  ناکافی  اقدامات کیے تھے ۔