بلوچستان میں حکومت سازی ،معاملہ نیا رُخ اختیار کر گیا

Balochistan Awami Party,BAP,JUIF,Molana Fazlurehman,PDM,Shahbaz Sharif

کوئٹہ :بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر جے یو آئی ف نے اپنا پتا بھی شو کروا دیا ،نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتخاب سے قبل ہی حکومت کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق جے یو آئی ف نے بی اے پی کی سربراہی میں بننے والی حکومت کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ،اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف ، محمود اچکزئی، اخترمینگل اور آفتاب شیر پاؤ  کو فیصلے سے آگاہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل مولانا فضل الرحمن نے رابطے تیز کر دئیے ،بلوچستان میں حکومت سازی سے قبل مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف ،محمود اچکزئی ،اختر مینگل اور آفتاب شیرپائو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،جس میں انہوں نے اپوزیشن پارٹی کے سربراہوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ۔