9 سالہ زینب زیادتی قتل کیس کے ملزم اپنے انجام کو پہنچے 

Zainab Murder Case,Rawalpindi

راولپنڈی کی 9 سالہ زینب سے زیادتی اور قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم بابر مسیح اور عدنان کو دو دو مرتبہ موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے تھانہ سول لائن کی حدود میں 9 سالہ زینب سے زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔جرم ثابت ہونے پر ملزمان بابر مسیح اور عدنان کو دو دو مرتبہ سزائے موت جبکہ پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی اور ملزمہ کویتا کو جرم چھپانے پر 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

 واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف رواں سال 22 مارچ کو معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔