وزیراعظم کا شہزادہ چارلس سے ٹیلی فونک رابطہ، عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم کا شہزادہ چارلس سے ٹیلی فونک رابطہ، عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: وزیراعظم کا شہزادہ چارلس سے ٹیلی فونک رابطہ، عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور برطانیہ کے شہزادہ چارلس نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمشنر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران طے پایا۔

048bd2bef0812b5851461fc99df7ab6c

برطانوی سفارتخانے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دولت مشترکہ کے مملک کے درمیان قریبی تعلقات کی تصدیق کی۔

برطانوی شہزادہ چارلس نے وزیراعطم عمران خان سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان خطے میں کلیدی کردار کا حامل ملک ہے۔ پرنس آف ویلز نے پاکستان کے 10 بلین ٹری منصوبے پر بھی وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کے دوران مبارکباد دی۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔