بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے جس نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا جس کے بعد شوپیاں اور دیگرعلاقوں کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے لوگوں کوزبردستی گھروں میں محصور کر دیا ہے اور علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتاربھی کرلیا گیا ہے۔ 

بھارتی فورسز نے ستمبر میں 17 کشمیریوں کو شہید اور 140 کو گرفتار کیا تھا جبکہ چار گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا، بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے خلاف کل ہڑتال بھی کی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں