ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کیخلاف کھیلے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کیخلاف کھیلے گا

پرتھ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان دوسرا میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گا ، ٹیم میں ایک یا دو تبدیلیوں پر غور جاری ہے ۔

زمبابوے کے خلاف میچ کے لیے شاہینوں کی تیاریاں جاری ، ٹریننگ سیشن میں گرین شرٹس نے فیلڈنگ اور پاور ہٹنگ پر خصوصی توجہ دی ۔ مینجمنٹ کی پلیئنگ الیون سے متعلق مشاورت جاری ہیں ۔ زمبابوے کے خلاف فخر زمان کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ آصف علی کو ڈراپ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق پرتھ کی وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار رہتی ہے اسلیے پاکستانی مینجمنٹ چار فاسٹ بولرز کو میدان میں اتارنے پر بھی غور کر رہی ہے ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دی تھی ۔ بارش کے باعث آئرلینڈ اور انگلینڈ کے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا تو فتح آئرلینڈ کے نام رہی ۔ اس فیصلے کے مطابق آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرایا ۔

مصنف کے بارے میں