ٹی 20 ورلڈکپ، بارش کے باعث نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ منسوخ

ٹی 20 ورلڈکپ، بارش کے باعث نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ منسوخ

میلبورن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونا تھا جہاں اس سے قبل آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے میچ کھیلا جس میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ نے کامیابی حاصل کی۔ 
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے میچ کے دوران بارش کا آغاز ہوا جو تاحال جاری ہے جس کے باعث افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ منسوخ کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق میچ منسوخ ہونے اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے 3 اور افغانستان کا 1 پوائنٹ ہو گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں