لندن : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا ردعل سامنے آگیا .
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ عوام 4 سالہ دورحکمرانی میں عمران خان کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔
https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1585230973473804288
نواز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔