لانگ مارچ کو ہر طرح سپورٹ کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب

لانگ مارچ کو ہر طرح سپورٹ کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور : وزیر اعلی ٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو  لانگ مارچ کو  سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کراوی دی ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے  90شاہراہ قائد اعظم پر ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں  وزیر  اعلی ٰپنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔لانگ مارچ کو پورا سپورٹ کریں گے۔لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا۔ عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے۔عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ ملاقات میں عمران خان اورچودھری پرویزالٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کامطالبہ کیا اور کہاکہ حکومت پاکستان کو ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔ارشد شریف کی والدہ،بیوہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعائت پروگرام   اور  صوبے کے عوام کو   ریلیف  فراہم  کرنے کے منصوبوں پر   بھی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔   


 

مصنف کے بارے میں